دیربالا(صباح نیوز) دیربالا کر کے علاقے گولدائی میں ڈبل کیبن گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق اورکئی زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں کو آر ایچ سی پاتراک منتقل کردیا گیا۔ حادثہ سڑک کی خرابی کی وجہ سے پیش آیا، جس میں 4 افراد جاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔