شہبازشریف نے ایف آئی اے کی منی لانڈرنگ تحقیقات لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیں


لاہور(صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر شہبازشریف نے ایف آئی اے کی منی لانڈرنگ تحقیقات لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ۔

لاہورہائیکورٹ میں دائردرخواست میں ایف آئی اے کی تحقیقات کوغیرقانونی قراردینے اورمقدمے کو خارج کرنے کی استدعا کی گئی ۔شہبازشریف نے درخواست میں موقف اختیارکیا کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک ایف آئی اے کوتحقیقات سے روکا جائے۔عدالت سے ایف آئی آر نمبر39/ 20 خارج کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

درخواست میں نیب اورایف آئی اے کوفریق بنایا گیا ۔درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ ایک ہی الزام پر2 کیس نہیں بنائے جاسکتے۔ ایف آئی اے کی تحقیقات میں اب تک شہباز شریف کا کوئی بے نامی اکائونٹ سامنے نہیں آیا۔منی لانڈرنگ کا کیس احتساب عدالت میں زیرسماعت ہے۔