فلسطینیوں کی نسل کشی پر امت مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی لمحہ فکریہ ہے ۔مولاناعبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ غزہ پر اسرائیلی فاسفورس بمو ں ،فلسطینیوں کی نسل کشی پر امت مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی لمحہ فکریہ ہے ۔فلسطینیوں کی امیدیں مسلم حکمرانوں سپہ سالاروں اور افواج سے ہے مگر سب کے سب خاموش ہیں 58ممالک ،ڈیڑھ ارب مسلمان ،ایٹم بم ،افواج ،وسائل سب خاموش ہیں ۔افغانوں کو چالیس سال مہمانداری کے بعد دھکے دیکر بے عزت کرکے بجھوانا دونوں ممالک کے تعلقات مزیدخراب کرنے کے مترادف ہے دونوں ممالک کومخلصانہ دوستی کی پالیسی اپناکر ایک دوسرے کی ترقی وخوشحالی اور غم وخوشی میں ساتھ دینا چاہیے ۔

انہوں نے کہاکہ الحمداللہ امت مسلمہ ،پاکستان اورجماعت اسلامی مظلوم فلسطینیوں کیساتھ ہے ظلم کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی  7اکتوبر کے بعد اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداددس ہزار کے قریب ہونے والی ہے اور ان شہدا ء میں 73فیصد معصوم بچے شامل ہیں ۔ہر روز پانچ سو سے زائد بچے شہید ہورہے ہیں ۔اسرائیل نے فلسطین پرزمینی اور فضائی دونوں راستوں سے حملے کئے ہیں جس کے نتیجے میں اب تک دس ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہوچکے ہیں ۔اسرائیلی بمباری سے 30ہزارسے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیںجب کہ شہداء میں بچوں کے ساتھ ساتھ خواتین اور عمررسیدہ افراد بھی شامل ہیں۔دو ہزار سے زائد افراد اب بھی تباہ شدہ عمارات کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں ن میں ایک ہزار سے زائد بچے بھی شامل ہیں ۔سید صلاح الدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے ہسپتالوں ودیگر طبی مراکز پر 270سے زائد حملے کئے گئے ہیں جس کے باعث 35میں سے 16ہسپتال اور72میں سے 51طبی مراکز بندہوچکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اسرائیل جنگی جرائم میںملوث ہے اوراسرائیلی حملے سیلف ڈیفنس کی حدیں پار کر کے بربریت اور وحشیانہ ردعمل میں تبدیل ہوچکے ہیں ۔اسرائیل سیلف ڈیفنس کی آڑ میں غزہ میں ظلم اور بربریت کا بازار گرم کر رہا ہے ۔مغرب اسرائیل کواس ظلم سے روکنے کے بجائے اس کی حمایت کررہا ہے ۔اقوام متحدہ اور او آئی سی کو غزہ میں فوری بمباری روکنے کیلئے اور کتنے معصوم بچوں کی لاشیں چاہیے ۔امت مسلمہ مسلم حکمرانو کو ان کی بے حسی اور بزدلی پر کبھی معاف نہیں کرے گی ۔ غزہ کے مسلمانوںکی نسل کشی کے حوالے مسلم حکمرانوں سپہ سالاروں کی مجرمانہ خاموشی قا بل مذمت ہے آج فلسطین غزہ کے معصوم مظلوم عوام امت مسلمہ ،ایٹمی پاکستان کی طرف امید بھری نظروں سے دیکھ رہی ہے مگر بدقسمتی سے مسلم حکمران اقتدار بچانے اور سپہ سالاراپنی ملک کے عوام کو فتح کرنے میں لگے ہوئے ہیں بچوں خواتین ہسپتال وتعلیمی اداروں پر فاسفورس بموں سے حملے اسرائیلی دہشت گردی کے سواکچھ نہیں ۔ امریکہ اسرائیل کے پشتیبان وسرپرست ہے جبکہ مسلم حکمران امریکہ سے ڈر رہے ہیں