کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون مقبوضہ کشمیر بھی پہنچ گیا ہے


سری نگر:کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون مقبوضہ کشمیر بھی پہنچ گیا ہے ۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں اومیکرون کے8 کیس سامنے آئے ہیں۔

مقبوضہ  جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 54ہزار679  ٹیسٹ کئے گئے جن میں 138مسافروں سمیت 1148افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں ۔

کے پی آئی کے مطابق مقبوضہ علاقے میں مہلک وائرس میں مبتلا مریضوں کی مجموعی تعداد 3لاکھ 45ہزار496ہوگئی ہے۔ مقبوضہ علاقے میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کی وجہ  سے 3  افرادانتقال کر گئے ہیں۔ اب تک کورونا وائرس سے مجموعی طورپر 4ہزار546افرادوفات پا چکے ہیں۔کرونا متاثرین  میں 1148افراد میں 13ڈاکٹر ، 12 آر پی ایف اور پویس اہلکار بھی شامل ہیں،جموں میں 640جبکہ کشمیر میں 508افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔

کشمیر میں 508افراد میں 83افراد بیرون ریاستوں کا سفر کرکے واپس کشمیر لوٹے جبکہ دیگر 425افراد مقامی سطح پر متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 508افراد میں سرینگر میں 256، بارہمولہ میں 94، بڈگام میں 59، پلوامہ میں 12، کپوارہ میں 30، اننت ناگ میں 18، کپوارہ میں 30، اننت ناگ میں 18، بانڈی پورہ میں 19، گاندربل میں 5، کولگام میں 13، جبکہ شوپیان میں 2افراد متاثر ہوئے ہیں۔ وادی میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔

جموں صوبے میں کورونا وائرس سے 640افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 55بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ 585مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے 640متاثرین میں جموں میں 301، ادھمپور میں 77، راجوری میں 29، ڈوڈہ میں 10، کٹھوعہ میں 64، سانبہ میں 26، کشتواڑ میں 4، پونچھ میں 45، رام بن میں 13، جبکہ ریاسی میں 71افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔

جموں صوبے متاثرین کی تعداد 1لاکھ29ہزار 149ہوگئی ہے۔ اس دوران منگل کو جموں صوبے میں مزید 2افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2211ہوگئی ہے۔