کوروناکے بڑھتے کیسز، بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کل طلب


اسلام آباد(صباح نیوز)ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کل طلب کرلی۔

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 13 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 987 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 9 ہزار 248 ہوگئی۔