کراچی (صباح نیوز)انٹر بینک میں ڈالر 57 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 284 روپے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 43 پیسے پر بند ہوا تھا۔ ۔کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ، سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری کے باعث 587 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔سٹاک مارکیٹ میں 587 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 53 ہزار 243 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔