وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات


لاہور(صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ملاقات کی جس کے دوران صوبے میں عوامی ترقی و خوشحالی کے لیے اقدامات کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار گورنر ہاؤس پہنچے

ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے صوبے میں انصاف کارڈ کی فراہمی پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی کاوشوں کو سراہا، ملکی معاشی ترقی میں اپوزیشن کی رکاوٹوں کو غیر جمہوری اور غیر اخلاقی قرار دے دیا ۔

اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ سیاسی مخالفین ہر معاملے پر پوائنٹ سکورنگ نہ کریں، مارچ 2022 اور مارچ 2023 بھی گزر جائے گا مگر حکومت قائم رہے گی۔حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کہیں نہیں جا رہے، اپوزیشن کو بھی سب سے پہلے ملکی و عوامی مفادات کو ترجیح دینی چاہئے، صحت انصاف کارڈ سمیت ہر منصوبے کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے۔