کوئٹہ(صبا ح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ غیر قانونی طور مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان سے نکالنے کا نزلہ صرف افغانیوں پر نہ نکالا جائے چالیس سال مہمان نوازی کے بعد زبردستی ،بے عزت کرکے ،لوٹ کر،دھکے دیکر نکالنے کامطلب دوبرادر اسلامی ممالک کے عوام کے درمیان غلط فہمیوں ،دوریوں اور دشمنیوں میں اضافہ کر نا ہے ۔پولیس مہاجرین نے نام پر لوٹ مار ،عوام الناس آدھی قیمت پر سامان خریدنے کے بجائے ان کی مدد کرکے عزت واحترام اور مرضی سے رخصت کریں ۔چمن دھرنے والوں کے مطالبات فوری تسلیم کیے جائیں ۔نگران حکومت غلط فیصلوں ،غلط اقدامات سے گریزکریں ۔غزہ کے معصوم بچوں خواتین ومظلوم عوام پرفاسپورس بموں کے حملے ناقابل برداشت ہے مصرفلسطین کا ہمسائیہ لیکن امریکی پٹووغلام جنرل فتاح السیسی دشمن نمبرون بن گیا ہے۔نگرانوں کو اگرملک وقوم اورعوام کی فکر ہے تولٹیروں کو دوبارہ مسلط کرنے کے بجائے ان کی لوٹ مار بے نقاب ،لوٹی ہوئی دولت برآمد کرکے قوم کی حالت بدلنے پر خرچ کیا جائے تین سال حکمرانی کرنے والوں کو دوبارہ قوم پر مسلط کرنادانشمندی نہیں قومی دشمنی ہے ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ چالیس سال پاکستان میں رہنے والوں کو اب پاکستان سے نکالاجارہا ہے جبکہ افغانستان والے بھی انہیں افغانی قبول نہیں کریں گے ان حالات میں کہ مظلوم ومجبور کیاکریں گے۔افغانوں نے برطانیہ روس وامریکہ کو عبرت ناک شکست دیکر پاکستان کو بھی خطرات سے بچایا۔چمن مقامی افراد کیلئے پاسپورٹ ویزہ سسٹم کے بجائے پرانا سسٹم چلایاجائے۔لاپتہ افرادکے مسئلے پر سیاست نہیں انسانی بنیادوں پر لاپتہ افرادکو بازیاب کیا جائے جب اقتدارملتی ہے تو لاپتہ افرادبھول جاتے ہیں اور جب اقتدار سے نکل جاتے ہیں تو لاپتہ افراد کے نام پر سیاست کرناقوم کیساتھ دھوکہ ہے۔نگرانوں کی نگرانی کرنے والے نگرانوں سے بہت بڑے بڑے عوام دشمن فیصلے کرواکر بدنام ورسواکریں گے بجلی کے بعد گیس قیمتوں میں بدترین اضافہ پریشان حال غریب عوام پر ڈرون حملے ہیں ۔عوام کو زندہ درگورکرنے کی پالیسی کسی صورت قبول نہیں ۔ نگرانوں کے نگرانوں کوتو اشرافیہ ،حکمرانوں،ججزوجرنیل اور بڑے بڑے افیسرزولوٹ مار کرنے والوں کی مفت پٹرول ،مفت گیس ،مفت علاج ،مفت تعلیم ،مفت حج وعمرے اور سیر سپاٹے نظر نہیں آتے تھے اب نگران بھی ان کے نقش قدم پر ہیں ان کو بھی مفت خوروں کی مفت خوری بدعنوانی نظر نہیں آتی ۔نگران حکومت منصفانہ انتخابات کروانے کی تیاریں کریں بدقسمتی سے نگران حکومت انتخابات کے سواسب کچھ کر رہے ہیں ۔عوام پر بوجھ ڈالنے ،گیس بجلی ادویات ،خوردنی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے بجائے لٹیروں سے لوٹی ہوئی دولت برآمد کی جائے مفت خوروں کی مفت گیس مفت بجلی مفت علاج مفت تعلیم مفت حج وعمرے سیرسفاٹے ختم کیے جائیں