غزہ کے مسلمانوں کی نسل کشی کے حوالے مسلم حکمرانوں سپہ سالاروں کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے،مولاناعبدالحق ہاشمی


کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ  غزہ کے مسلمانوں کی نسل کشی کے حوالے مسلم حکمرانوں سپہ سالاروں کی مجرمانہ خاموشی قا بل مذمت ہے آج فلسطین غزہ کے معصوم مظلوم عوام امت مسلمہ ،ایٹمی پاکستان کی طرف امید بھری نظروں سے دیکھ رہی ہے مگر بدقسمتی سے مسلم حکمران اقتدار بچانے اور سپہ سالاراپنی ملک کے عوام کو فتح کرنے میں لگے ہوئے ہیں بچوں خواتین ہسپتال وتعلیمی اداروں پر فاسفورس بموں سے حملے اسرائیلی دہشت گردی کے سواکچھ نہیں ۔اسلام آباد میں جماعت اسلامی کو غزہ مارچ نہ کرنے دینا قائدین کی گرفتاری ولاٹھی چارج قابل مذمت ہے ۔امریکہ اسرائل کے پشتیبان وسرپرست ہے جبکہ مسلم حکمران امریکہ سے ڈر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پریہودیوں،اسرائیل کے مظالم ،خاموشی قابل مذمت اورمسلم حکمرانوں وسپہ سالاروں کی خاموشی اس سے زیادہ قابل مذمت ہے آج مسلم حکمرانوں وسپہ سالاروں نے امت مسلمہ کو بدنام رسواکردیا 58اسلامی ممالک ،لاکھوں افواج ،اسلحہ ،اربوں مسلم ،وسائل کے باوجودقبلہ اول بیت المقدس میں مسلم بچوں خواتین وعوام کے خون بہائے جارہے ہیں یہ سب مسلم حکمرانوں وسپہ ساروں کی غلامی کی وجہ سے ہیں ۔ اسرائیل فلسطینیوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھاکر دہشت گردی کر رہا ہے، لیکن دینا بھر میں کوئی پوچھنے، گرفت کرنے والاکوئی نہیں۔ اقوام متحدہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرکے دراصل امریکی مفادات کا خیال رکھ رہی ہے، امریکہ اور یورپی ممالک کھل کر اس دہشت گرد اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں۔ ہر آنے والا دن اہل غزہ پر قیامت بن کے ٹوٹ رہا ہے، معصوم بچوں، عورتوں اور بے گناہ بوڑھے افراد کو قتل کیا جا رہا ہے، لگتا ہے کہ عالمی ضمیر سو گیا ہے، ظالم اسرائیل کو روکنے والا کوئی نہیں۔

انھوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے، آپ نے ظلم اور جبر کا راستہ روکا۔جماعت اسلامی وغیرت مند مسلمان غزہ فلسطین کے معصوم عوام قبلہ اول کی آزادی کیلئے مظلوموں کے ساتھ ہے ۔جب تک امریکہ اسرائیل کی سرپرستی کریگا اس وقت تک دنیا سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی اسلامی نظام سے ہی ہم مسلمانوں کو کفار کے مظالم سے بچاسکتے ہیں آمریت ،بادشاہت امریکی غلام مسلم حکمران اور مفادات کے اسیر سپہ سالار بھی غلامی کا مجرمانہ وبدنام کر دارادا کر رہے ہیں مسلم حکمرانوں کی خاموشی ،امریکی بدمعاشی کی وجہ سے غزہ ملبے کا ڈھیر بن کرفلسطینی مسلمانوں کاقبرستان بن گیا ہے ۔ حماس وفلسطین کو مسلمانوں اورانسانیت سے محبت کرنے والوں کی حمایت حاصل ہے ۔اقوام متحد ہ ،اوآئی سی ،عرب ممالک اور مسلم ممالک کے حکمران خاموش تباہی کا تماشاکر رہے ہیںجوقابل مذمت ہے۔مقتدرقوتوں کوملک کو لوٹنے والے قیدی کا قومی سطح پرزبردستی، عوامی منشاء کے خلاف استقبال،میڈیا کوریج کرنے کے بجائے مظلوم فلسطینیوں کا آوازبننا چاہیے تھا