ن لیگ، پی پی سانحہ مری پر سیاسی دکانداری چمکا رہی ہیں، حسان خاور


لاہور(صباح نیوز)ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی سانحہ مری پر سیاسی دکانداری چمکا رہی ہیں۔

انہوں نے بیان میں کہا کہ  ماڈل ٹائون میں 14 معصوم شہدا کے لواحقین بھی شہباز شریف سے انصاف مانگ رہے ہیں، تھر میں بلک بلک کر دم توڑنے والے بچے بلاول سے اپنا قصور پوچھتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی عرصہ دراز سے سندھ پر حکومت کرتی آرہی ہے لیکن تھر میں معصوم بچے بھی علاج کے بغیر مر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی دہائیو ں تک پنجاب پر حکمرانی کرنے والے شریف خاندان نے مری میں اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا۔