مووی کے ظالمانہ اقدامات نے کشمیرکی آزادی کا راستہ کھول دیاہے،عبدالرشید ترابی

واہ کینٹ(صباح نیوز)جماعت اسلامی  آزادکشمیرکے سابق امیر وسابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی آزاد کشمیر  عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں نریندرمودی مسلم تشخص ختم کرکے ہندووزیر اعلیٰ لانے کی سازش کررہاہے،سو اکروڑ کشمیریوں کو یرغمال بنا کر حلقہ بندیوںمیں تبدیلیاں اور جموں کی سیٹوں میں اضافہ مودی کے خطرناک عزائم عیاں ہورہے ہیں،نریندرمووی کے ظالمانہ اقدامات نے کشمیرکی آزادی کا راستہ کھول دیاہے آزاد کشمیر اورپاکستان کی حکومتیں قائد اعظم کے ویثرن کے مطابق کشمیرپالیسی تشکیل دیں،5لاکھ کشمیری شہداء کے مقدس لہو سے جس نے بھی بے وفائی کی وہ نشان عبرت بنا ہے،کشمیریوں نے جانوں کے نذرانے پیش کرکے آزادی حاصل کی ہے وہ بقیہ کشمیرکی آزادی کے لیے لازوال قربانیاں پیش کررہے ہیں۔

ن خیالات کا اظہارانھوں نے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،ا نھوںنے کہاکہ کشمیرکی آزادی اور نظام کی تبدیلی ہمارا مشن ہے ہمارے اسلاف نے جن مقاصد کے لیے قربانیاں پیش کیں تھیں وہ مقاصد ابھی تشنہ ہیں ہم شہداء کے مشن کی تکمیل کے لیے میدان عمل میں ہیں۔

انھوں نے کہاکہ ہندوستان کی قیادت شکست کے خوف سے اقوام متحدہ میں گئی تھی اور عہد کیاتھا کہ وہ کشمیریوں کو ان کو حق فراہم کرے گی مگر 74برس گزرنے کے باوجود اپنا عہد پورا نہیں کیا،پانچ لاکھ کشمیری شہداء کا خون عالمی برادری کے سر ہے،عالمی برادری بروقت کشمیریوں کو اپنی رائے کے مطابق اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقع فراہم کردیتی تو یہ مسئلہ آگے نہ بڑتا۔

عبدالرشید ترابی نے کہاکہ نظام عدل قائم کیے بغیر ہمارے مسائل حل نہیں ہوسکتے ،میرٹ کی بالا دستی اور رشوت اور سفارش کے خاتمے سے مسائل حل ہوںگے،آزاد خطہ قدرتی وسائل سے مالامال ہے،درست انداز سے منصوبہ بندی کرکے وسائل درست انداز سے صرف کیے جائیںتو یہ خطہ ترقی میں یورپ سے آگے جاسکتاہے۔