کوئٹہ(صباح نیوز) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حکمرانوں مقتدرقوتوں کی بدعنوانی نے قوم کوتباہ کرکے رکھ دیا ہے ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر کے پیپلزپارٹی ،مسلم لیگ ،پی ٹی آئی ومقتدرقوتوں نے ناقابل معافی جرم کیا ہے ۔غزہ پر بمباری کے حوالے سے مسلم حکمران ومسلم افواج کے سپہ سالاروں کی مجرمانہ خاموشی نے غلامی کی نئی تاریخ رقم کی ۔چمن بارڈرپر عوام مقامی خاندانو ں تاجر برادری کو سہولت وآسانی فراہم کرنا سب کی ذمہ داری ہے ۔عوام کی طرف سے دی گئی امدادی رقوم جماعت اسلامی الخدمت فاؤنڈیشن نے فلسطینی عوام تک پہنچنا شروع کردیا۔بار بار عوام سے ووٹ لیکر مسائل میں اضافہ کرنے والوں کو عوام مسترد کردیں ایک بار پھر نئے نعروں ودعوؤں سے دھوکہ دینے کیلئے مستردشدہ ٹولے ومافیازپھر عوام پر مسلط ہونے کی تیاری کر رہی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم افواج کی سپہ سالاروں کی قیادت میں جہاد کا اعلان کرکے فلسطین کو اسرائیل کے چنگل سے آزادکیا جاسکتا ہے یہودی بمباری سے ہسپتال ،مسجد ،سکول سمیت کوئی جگہ محفوظ نہیں ہر طرف لاشیں ہی لاشیں ہیں ۔مسلم حکمران مذمتی بیاتات سے آگے نہیں جارہے امت مسلمہ کا ہر فرد آج مظلوم فلسطینیوں کیساتھ جبکہ حکمران غافل ہیں ۔ایٹمی قوت ،ہر قسم کے وسائل بھاری اسلحے سے لیس لاکھوں افواج کے ہوتے ہیں امت مسلمہ امریکی غلام اسرائیل مظالم درندگی ودہشت گردی پر خاموش تماشائی کا منفی کردار اداکررہے ہیں پاکستان کا ایٹمی قوت بننے پر سب سے زیادہ فلسطین خوش تھے لیکن آج فلسطینی خون میں لت پت،تباہی وبربادی کاشکار ہوکر پاکستان کی طرف مایوسی سے دیکھ رہے ہیں ۔ الخدمت فاؤنڈیشن جماعت اسلامی معصوم فلسطینی عوام کیلئے فنڈزجمع کر رہے ہیں ہمارے امدادی سامان کے قافلے فلسطین پہنچنا شروع ہوگیے ہیں مخیر حضرات تاجر برادری اس جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں۔ اسرائیلی ایک ناسور،عالمی دہشت گرداورفسادی وقبضہ گر ہے مسلم حکمران کیساتھ مسلم میڈیا بھی یہودیوں کے زیر اثروغلام ہیں عالمی دہشت گردوں ،انسانیت،اسلام دشمنوں کا علاج صرف جہاد ہے اورجہاد اسلحہ سے لیس اسلامی افواج کے سپہ سالاروں کی قیادت میں ہی ثمر آوربن سکتاہے۔اگر مسلم ممالک افواج کے سپہ سالاروں کی قیادت میں صرف اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان کریں توبھی اسرائیل فلسطین سے دور بھاگے گابدقسمتی سے یہ غیر ت وہمت افواج کے سپہ سالاروں کو کون دے ۔ آج فلسطین کے عوام اپنی سرزمین پر مہاجر بن گئے ہیں گھروں سے بے گھر کیے جارہے ہیں سرزمین ووسائل پر قبضہ کیا جارہا ہے ،فلسطین کااکثر علاقہ یہودیوں نے قبضہ کیا ہے بچوں خواتین کو قتل،ہسپتالوں ،عبادت خانوں پر بمباری ہورہی ہے اور ایسا اسلحہ استعمال کر رہے ہیں جس سے انسان جل کر راک بن جاتے ہیں مگر بدقسمتی سے ہمارے مسلم حکمران افواج کے سپہ سالار سب کچھ دیکھ کر صرف مذمت کرنے گزارہ کررہے ہیں کیا امت مسلمہ نے مسلم افواج کو مذمت کیلئے بنائے ہیں ۔معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی رکھوانے کیلئے غیرت مند حکمران ،بہادر سپہ سالار ایمانداری اورجذبہ جہادکی ضرورت ہے جو کہ مسلم حکمرانوں،افواج کے سربراہوں میں نہیں۔نوجوانوں کا جذبہ جہاد ،شوق شہادت کا علاج کفار کے پاس نہیں ۔الحمداللہ یہ بات خوش آئند ہے کہ آج امت مسلمہ ان مظالم پر سراپا احتجاج ہیں نوجوان اسرائیلی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں اور الحمداللہ مالی مددکیلئے تعاون کر رہے ہیں