معروف دانشور اور ادیب حافظ محمد ادریس کے افسانوں کا پانچواں ایڈیشن شائع ہو گیا


لاہور(صباح نیوز)جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما، معروف دانشور، افسانہ نگار اور ادیب حافظ محمد ادریس کی شہرہء آفاق کتاب ناقہء بے زمام کا پانچواں ایڈیشن پاکستان کے ایک بڑے اشاعتی ادارے قلم فاونڈیشن انٹرنیشنل نے علامہ عبدالستار عاصم کی نگرانی میں شائع کیا ہے۔

یاد رہے افسانوں کا یہ مجموعہ پہلی بار 1993 میں منظرعام پر آیا جس نے بہت مقبولیت حاصل کی تھی۔ جون 2005 میں اس کا چوتھا ایڈیشن چھپا۔ اب قارئین کے اصرار پر نظرثانی کے بعد ناقہ بے زمام کا پانچواں ایڈیشن نئی آب و تاب سے شائع ہوا ہے۔ قلم فانڈیشن کے پلیٹ فارم سے حافظ محمد ادریس کی یہ تیسری کتاب زیور طباعت سے آراستہ ہوئی ہے۔ اس سے قبل سربکف سربلند (افسانے) اور کشمیر کے موضوع پر بہترین افسانوں کا مجموعہ دخترکشمیر بھی قلم فاونڈیشن نے شائع کیا تھا، جسے علمی و ادبی حلقوں میں بے حد پذیرائی نصیب ہوئی۔

دخترکشمیر کا پہلا ایڈیشن دوہزار کی تعداد میں چھاپا گیا تھا جو ہاتھوں ہاتھ تین چار ماہ میں فروخت ہو گیا۔ امیدِ واثق ہے کہ حافظ محمد ادریس کی نئی کتاب ناقہ بے زمام عوام میں سابقہ کتابوں کی طرح پذیرائی حاصل کرے گی۔ اس منفرد اور اہم کتاب کے حصول کے لیے آپ ناشر ادارے کے آفس واقع یثرب کالونی بینک سٹاپ والٹن روڈ، لاہور کے پتا پر خط لکھیں، خود تشریف لائیں یا فون نمبر 0300-0515101پر کال کر کے اپنا آرڈر بک کرائیں۔ کتاب خوب صورت ٹائٹل، عمدہ طباعت و کتابت اور معیاری جلد بندی کے باوجود مناسب قیمت پر مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ رابطے کا ذریعہ ای میل بھی ہو سکتا ہے، qalamfoundation@gmail.com۔