قصور، موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر ا گیا، نوجوان جاں بحق،ساتھی زخمی


قصور (صباح نیوز)قصور میں دھند کے باعث موٹر سائیکل سڑک کنارے کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا  نے سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ساتھی زخمی ہو گیا۔

ریسکیو  حکام کے مطابق بھلو اسٹاپ کے نزدیک لاہور سے قصور آتے ہوئے موٹر سائیکل سڑک کنارے کھڑی ایک ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی  جس کے میں موٹر سائیکل پر سوار وسیم نامی نوجوان جاں بحق جبکہ ساتھی شاہد شدید زخمی ہو گیا۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے وسیم کی لاش اور زخمی شاہد کو ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ۔