سانحہ مری کے ذمہ دار سزا سے نہیں بچ سکیں گے، عثمان بزدار


لاہور(صباح نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سانحہ مری کے ذمہ دار سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔

انہوں نے بیان میں کہا کہ مری میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا آغاز ہو چکا ہے، ذمہ دار سزا سے نہیں بچ سکیں گے،غفلت یا کوتاہی کے ذمہ داروں کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر ہر آنکھ اشکبار اور ہر دل دکھی ہے، آئندہ ایسے افسوسناک واقعات کو روکنے کیلئے شارٹ ٹرم اورلانگ ٹرم پلاننگ کی جا رہی ہے، اس ضمن میں ایس او پیز پر بھی نظر ثانی کی جا رہی ہے۔