ایف آئی اے کی حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی ، گاڑی سے 4 کروڑ 96 لاکھ روپے برآمد


ڈیرہ غازیخان (صباح نیوز) ایف آئی اے ڈیرہ غازی خان نے حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائی کے دوران گاڑی سے 4 کروڑ 96 لاکھ روپے برآمد کرلئے گئے۔

ایف آئی اے ڈیرہ غازی خان نے حوالہ ہنڈی کے خلاف ایک اہم کارروائی کی جس میں پولیس کے ساتھ مل کر گاڑی نمبر BRV-422 کو تونسہ روڈ پر روک کر تلاشی لی۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گاڑی کی تلاشی کے دوران مبلغ 4 کروڑ 96 لاکھ روپے اور 2 موبائل فون برآمد کرلئے۔

علاوہ ازیں حوالہ ہنڈی سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کرکے ملزمان زاہد علی اور طارق مسعود کو حراست میں لے لیا گیا۔

ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی  ۔