لاہور(صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سانحہ مری واقعہ پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے، کوتاہی یا غفلت کے مرتکب افرادکیخلاف ایکشن ہوگا، ۔
انہوں نے بیان میں کہا کہ مری واقعہ کی انکوائری کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے، کمیٹی 7 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی، ذمہ داروں کے خلاف ایکشن ہوگا، آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔