رمضان شوگر ملز،منی لانڈرنگ ریفرنسز ، حمزہ شہباز کی درخواست بریت پروکلا سے دلائل طلب


لاہور(صباح نیوز)لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست پرسماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی اور وکلا سے دلائل طلب کر لیے۔

حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز اور منی لانڈرنگ ریفرنسز میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے، شہباز شریف اسلام آبادمیں مصروفیت کی وجہ سے اپنے خلاف تینوں ریفرنسز میں پیش نہ ہوئے۔عدالت نے شہباز شریف کی رمضان شوگر ملز،آشیانہ اور منی لانڈرنگ ریفرنسز میں حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔

حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست پر عدالت نے دلائل کے لیے وکلا کو 20 جنوری کو طلب کر لیا۔عدالت نے آشیانہ ہائوسنگ ریفرنس پر سماعت بھی 20 جنوری تک ملتوی کر دی۔