مری (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ مر ی میں شدیدبرفانی طوفان کی گذشتہ25 سال میں کوئی مثال نہیں ملتی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ مری میں موسم کی شدت تھی، برفانی طوفان آیا تھا، گذشتہ 25 سال میں ایسی برفباری کی مثال نہیں ملتی۔
انہوں نے کہاکہ برفانی طوفان کے باعث ہیوی مشینری اس مقام تک نہ پہنچ سکی، مری سے نتھیا گلی جانے والی ٹریفک بھی واپس آرہی تھی، بہت تھوڑے وقت میں برف کا لیول بڑھ گیا۔انہوں نے کہا کہ جہاں کاروباری لوگوں کی ناجائز منافع خوری کی شکایات ہیں وہاں پرمقامی لوگوں کی زندگیاں بچانے اور مہمان نوازی کی لاتعداد مثالوں کو نہ سراہنا سراسر ناانصافی ہے۔