لاہور(صباح نیوز)پنجاب بھر میں ڈینگی وائرس کے 139نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب میں ڈینگی وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 6 ہزار 874تک پہنچ گئی۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور سمیت صوبے بھر میں ڈینگی کے 139نئے کیسز کی تصدیق ہوئی۔ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 2ہزار 719مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے۔لاہور میں گزشتہ روز ڈینگی کے 55نئے کیسز سامنے آئے جبکہ راولپنڈی میں ایک دن میں 29نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ رواں سال راولپنڈی میں ڈینگی کے ایک ہزار 904کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت کے مطابق فیصل آباد میں گزشتہ روز 13نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران شیخوپورہ میں ڈینگی کے 3 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔