پشاور (صباح نیوز)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سابق صدر غلام اسحاق خان کی قبر پر فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعظم نے مرحوم کے بلندی درجات کے لیے دعا کی اور قبر پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔ وزیراعظم نے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے شہید کمانڈنٹ صفوت غیور کی قبر پر بھی فاتحہ خوانی کی ۔
وزیراعظم نے شہید کے بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے شہید صفوت غیور کی قبر پربھی پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر فرنٹیئر کانسٹیبلری کے دستے کی جانب سے شہید صفوت غیور کو سلامی بھی پیش کی گئی ۔وزیراعظم نے شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک و قوم کے لیے ان کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ شہید صفوت غیر نے ایک عظیم مقصد کے لئے جان کانذرانہ دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم ملک کی حفاظت کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کے مقروض ہیں جنہوں نے اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی میں اپنی جانیں قربان کیں ۔