وزیراعلیٰ پنجاب کا مری کے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ ، امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا


راولپنڈی(صباح نیوز)وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے مری کے متاثرہ علاقے کا فضائی دورہ کیا اور وہاں پر جاری امدادی سرگرمیوں کاجائزہ لیا، حکام کی جانب سے وزیراعلی کو متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار امدادی کارروائیوں کا جائزہ لینے مری پہنچے ۔ عثمان بزدارنے مری کے متاثرہ علاقے کا فضائی دورہ کیا جس کے دوران متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کا مشاہدہ کیا۔

وزیراعلیٰ بزدار کو ریلیف کمشنر نے امدادی سرگرمیوں پربریفنگ دی ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے سڑکوں کی بحالی اور ریلیف آپریشن میں تیزی لانے کی ہدایت کردی ۔صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت،  ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور، چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پولیس اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔