راولپنڈی، گیس لیکج دھما کے سے گھر کی چھت گرگئی، 9 افراد زخمی


راولپنڈی(صباح نیوز)راولپنڈی میں گیس لیکج دھماکے سے گھر کی چھت گرگئی ،9افرادزخمی ہو گئے ۔

پولیس کے مطابق راولپنڈی کی بنگش کالونی میں گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا   دھماکے سے گھر کی چھت گر گئی، جس سے 9 افراد زخمی ہو گئے۔

امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیںدھماکے کے نتیجے میں جھلس کر زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا  ۔