کوروناوائرس، ملک بھرمیں مزید7افرادجاں بحق


اسلام آباد(صباح نیوز)مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید7افراد جاںبحق ہو گئے ،کل اموات 28969تک پہنچ گئیں،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  572 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 49 ہزار 658کورونا ٹیسٹ کئے گئے ،  ایکٹیو کیسز کی تعداد 16 ہزار 432 ہے ،12 لاکھ 58 ہزار 657 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں، 604 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح  3.16 ریکارڈ کی گئی ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 572 کورونا کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد ملک میں کورونا تصدیق شدہ کیسز کی تعداد13 لاکھ4ہزار 58 ہو گئی۔ عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 7افراد جاں بحق ہو  نے کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 969 ہو گئی ۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 86 ہزار740، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 715، پنجاب میں 4 لاکھ 47 ہزار 530، اسلام آباد میں ایک لاکھ 9ہزار 283، بلوچستان میں 33 ہزار 658، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 702 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 430 ہو گئی ۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 79افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 681، خیبرپختونخوا 5 ہزار 942، اسلام آباد 967، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 367 اور آزاد کشمیر میں 747 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔