مری ڈیزاسٹرپرپوری قوم غمزدہ ہے،ڈاکٹرطارق سلیم


راولپنڈی(صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ مری ڈیزاسٹرپرپوری قوم غمزدہ ہے الخدمت فاونڈیشن اورجماعت اسلامی کے رضاکارسیاحوں،مسافروں او رمری کے رہائشیوں کے لیے ریسکیواورریلیف کے اقدامات کررہے ہیں متاثرہ افراد اورفیملیزتک کھانا،گرم کپڑے اوربسترپہنچائے جارہے ہیں،جا ں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہارتعزیت کرتے ہیں۔

اس بدترین نااہلی کی ذمہ داری پنجاب کے نااہل وزیراعلی عثمان بزدارسمیت راولپنڈی ضلع کی بیوروکریسی پرعائد ہوتی ہے،مری میں 4ہزارگاڑیاں پارک کرنے کی گنجائش ہے اوروزیراطلاعات فوادچوہدری ایک لاکھ گاڑیوں کی انٹری کوفخرکے طورپرپیش کرتے رہے بے حس اورنااہل حکمرانوں کوشرم نہیں آتی محکمہ موسمیات نے قبل ازوقت برفانی طوفان کی پیشن گوئی کررکھی تھی لیکن پنجاب اورراولپنڈی کی انتظامیہ نے تیاری نہ کرکے بدترین مجرمانہ اقدام کیا،صوبائی صدرالخدمت فاونڈیشن رضوان احمداورامیرضلع راولپنڈی سیدعارف شیرازی سے گفتگو کرتے ہوئے امیرصوبہ نے کہا کہ متاثرین کی امداد کیلئے بھرپوراقدامات کئے جائیں۔

انھوں نے کہاکہ ڈیزاسٹرکے بعد کی صورتحال انتہائی تشویشنا ک ہے،ریاستیں حادثات کے لیے ہروقت تیاررہتی ہیں کروڑوں کے بجٹ کے ساتھ ادارے موجود ہیں لیکن بروقت حکومتی مشینری کے حرکت میں نہ آنے سے بڑی تعدادمیں ہلاکتیں ہوئیں،اب تک بھی بڑی تعداد میں افراد برفباری میں پھنسے ہیں،حکومت بے حسی کی چادراتارکراپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔