اسلام آباد(صباح نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت مری میں پھنسے سیاحوں کی مدد کرنے سے قاصر ہے، بدنصیبی ہے کہ ایسے لوگ ملک کے حکمران ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ وزرا اور حکام فوٹو بنا بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بدنصیبی ہے کہ ایسے لوگ ملک کے حکمران ہیں۔ انتظامیہ پھنسے سیاحوں تک ابھی تک نہیں پہنچ سکی اور مری میں مقامی افراد سیاحوں کی مدد کر رہے ہیں۔
مری میں سیاحوں کی اموات پر افسوس ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ریکارڈ برفباری سے متعلق محکمہ موسمیات ایک ہفتہ قبل بتا چکا تھا۔ اب یہ جھوٹ سے نہیں چھپ سکتے یہ آپ کی غفلت ہے۔ اربوں روپے کی مشینری مری میں موجود ہے، وزرا لوگوں کی مدد کریں ان پر الزام نہ لگائیں۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو عوام کی فکر نہیں یہ صرف اپنی حکمرانی کو طول دینے کے لیے بیٹھے ہیں۔ گلیات میں ابھی مقامی ڈی سی اور افسران بھی نہیں پہنچ سکے جبکہ مری اور گلیات میں اب بھی لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ کالا باغ سے لے کر باڑیاں تک گلیات کی سڑک بند ہے