کراچی ( صباح نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے نارتھ ناظم آباد بلاک آئی میں غیر قانونی پورشن بنانے کے کیس ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دئیے۔
سندھ ہائی کورٹ میں نارتھ ناظم آباد بلاک آئی میں غیر قانونی پورشن بنانے کا کیس کی سماعت ہوئی ،درخواست میں موقف دیا کہ 2017 میں تجاوزات ختم ہوئیں، اب دوبارہ ہوگئیں، پلاٹ نمبر 538 بلاک آئی، نارتھ ناظم آباد میں غیر قانونی پورشن بنایا جا رہا ہے، 2014 میں درخواست دائر کی، سترہ میں تجاوزات ختم مگر اب دوبارہ شروع ہوگئیں،چار سو اسکوائر یارڈ پر گراؤنڈ پلس فور تعمیرات کی جا رہی ہیں
عدالت نے ایس بی سی اے وکیل کی سرزنش کی جسٹس فیصل کمال عالم نے کہا جب حکم دے دیا تو پھر آپ کا ادارہ کیا کر رہا ہے، غیر قانونی تجاوزات دوبارہ کیسے ہو رہی ہیں، ابھی تو صرف ذمہ دار افسران کے خلاف ایکشن کا حکم دیا ہے، عدالت اس سے آگے بھی حکم دے سکتی ہے۔وہی پوزیشن ہے جو کل ہوئی، ڈی جی کو طلب کیا تھا،عدالت نے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دئیے