ڈی آئی خان(صباح نیوز)ڈی آئی خان میں ہتھالہ تھانے پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 2زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم دہشت گردوں نے تھانہ ہتھالہ پر بھاری ہتھیاروں اور دستی بموں سے حملہ کیا، جس میں 3پولیس اہلکار حنیف، سعید ممتاز اور وکیل زادہ شدید زخمی ہو گئے تھے، جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ منتقل کیا گیا تھا۔ ایک اہل کار دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق شہید ہونے والے اہلکار کا تعلق ضلع بونیر سے تھا۔ دہشت گردوں کے حملے میں تھانے کا مین گیٹ تباہ ہوگیا جبکہ کافی دیر تک دو طرفہ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔