لاہور(صباح نیوز)ملکہ کوہسار مری میں شدید برف باری کے باعث ہونے والی اموات کے نتیجے میں پنجاب حکومت نے 3رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت مری کی صورتحال پر اجلاس ہوا۔اس دوران پنجاب حکومت کی جانب سے مری میں پیش آنیوالے سیاحوں کی اموات کے افسوسناک واقعہ پر 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
مری واقعہ پر تشکیل دی گئی کمیٹی 3 دن میں اپنی رپورٹ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو پیش کرے گی۔
کمیٹی انسانی جانوں کے ضیاع کی وجوہات کے بارے میں رپورٹ تیار کرے گی۔