اسلام آباد (صباح نیوز)سرکاری اسکولوں میں داخلہ لینے والے پاکستانیوں کے تناسب میں 12 فیصد کمی آئی ہے، جبکہ 2004-05 اور 2018-19 کے درمیان نجی اسکولوں میں پڑھنے والوں میں 8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 2018-19میں، 58% رائے دینے والے طلبہ وطالبات نے سروے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا کہ کہ وہ سرکاری اسکولوں/ اداروں میں داخل ہیں، جب کہ 35% نے جواب دیا کہ وہ نجی اسکولوں/ اداروں میں داخل ہیں۔جن طلبہ وطالبات نے سرکاری اسکولوں/ اداروں میں داخلہ لینے کی اطلاع دی ان کے تناسب میں 12% کی کمی واقع ہوئی، جب کہ پرائیویٹ اسکولوں/ اداروں میں داخلہ لینے والوں میں 14 سالوں میں دونوں سروے کے درمیان 8% اضافہ ہوا۔، سال 2004-05 میں سروے کے دوران، 70% نے دخلے کے لیے سرکاری اسکول/انسٹی ٹیوشن بتایا جبکہ 27% نے پرائیویٹ اسکول/انسٹی ٹیوشن بتائے ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments