ہنگو،رات گئے مین جی ٹی روڈ پر تیندوا نکل آیا، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا


ہنگو(صباح نیوز) ہنگو میں مین جی ٹی روڈ پر رات گئے تیندوا نکل آیا جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق پہاڑی سلسلے سے نکل کر اکثر تیندوا جی ٹی روڈ پر آ جاتا ہے، دو دن قبل تیندوا پکڑنے کیلئے محکمہ جنگلات کی ٹیم کوہاٹ سے آئی مگر کامیابی نہیں ملی۔مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ تیندوا رات کے وقت باہر نکلنے والوں کیلئے خطرہ بن سکتا ہے، متعلقہ حکام کو تیندوے کے حوالے سے کوئی مستقل حل نکالنا چاہیے۔