گوادر(صباح نیوز)پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر میں کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔
ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر میں علی الصبح ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔
کارروائی کے دوران گاڑی کا پیچھا کرنے پر ملزمان گاڑی چھوڑکر فرار ہو گئے جبکہ گاڑی سے743کلوگرام چرس اور57کلوگرام میتھ آئس برآمد ہوئی ہے۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت21.84 ملین ڈالر (اربوں روپے)بنتی ہے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی سمگلنگ بشمول منشیات کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردارادا کر تی رہے گی۔