پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا


 اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستانی کوہ پیماشہروز کاشف نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا، وہ 8 ہزار میٹر سے بلند 13 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما ہوگئے۔

شہروز کاشف نے یہ سنگ میل چین میں چو ایو کو سر کرکے عبور کیا ہے، 8188 میٹر بلند چو اویو دنیا کی چھٹی بلند چوٹی ہے۔وہ چو ایو سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی ہیں، شہروز عالمی ریکارڈ سے ایک چوٹی کی دوری پر ہیں۔شہروز کاشف آٹھ ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بننا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ شہروز کو ریکارڈ کے حصول کیلئے شیشاپنگما کو سر کرنا باقی ہے، چین میں واقع شیشاپنگما کو شہروز اس ماہ کے وسط میں سر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔