اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان لانگ رینج فیلڈ ٹارگٹ رائفل ٹیم کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں صدر مملکت نے پاکستانی رائفل ٹیم کو برطانیہ میں ہونے والی یورپی لانگ رینج رائفل چیمپئن شپ 2023 جیتنے پر مبارکباد دی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے لیفٹینٹ جنرل احسن گلریز اور کرنل جنید وقاص کو چاندی کا تمغہ جبکہ کرنل جنید علی کو طلائی تمغہ جیتنے پر خصوصی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی ٹیم نے بین الاقوامی سطح پر رائفل شوٹنگ کے مقابلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پاکستانی رائفل ٹیم یورپین چیمپئن شپ جیتنے پر قابل تعریف ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں مختلف کھیلوں کو فروغ دینے اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پاکستانی رائفل ٹیم کیلئے مستقبل میں بھی کامیابی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Load/Hide Comments