خوشحال خان خٹک یو نیورسٹی کرک کے کونسل آف اکیڈمک ری سرچ اینڈ ڈائلاگ کی بک ٹاک

کرک(صباح نیوز)خوشحال خان خٹک یو نیورسٹی کرک کے شعبہ انگریزی کے کونسل آف اکیڈمک ری سرچ اینڈ ڈائلاگ نے انگریزی کے مشہور ناول نگار جارج ارویل کے ناول اینمل فارم پر ایک بک ٹاک کا اہتمام کیا۔ بک ٹاک کے سپیکر شعبہ انگریزی کے بی ایس کے طالبعلم ارشد جمال خٹک تھے۔ جبکہ موڈریٹر کے فرائض شعبہ انگریزی کے بی ایس کے طالبعلم محمد سہیل خٹک نے سر انجام د ئیے۔

بک ٹاک میں شعبہ انگریزی اور دیگر شعبوں کے طلبا اور طالبات نے انتہائی دلچسپی لی۔ ارشد جمال خٹک نے اینمل فارم کے موضوعات پر موجودہ دور کے سیاسی تناظر میں روشنی ڈالی۔ بک ٹاک کے اس سیشن کے اختتام پر شعبہ انگریزی کے لیکچرر بادشاہ رحمان نے کونسل اف اکیڈمک ری سرچ اینڈ ڈائلاگ، شعبہ انگریزی کی ادبی اور اکیڈمک کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ڈپارٹمنٹ اپنے طلبا اور طالبات کے لیے اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد سے ان میں مکالمے اور ڈائلاگ کی اہمیت کو اجاگر کر نا چاہتی ہے۔