الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ لاہور کے زیر اہتمام پیما کے تعاون سے منعقدہ ”لائف سیونگ سکلز”پر تربیتی ورکشاپ


لاہور (صباح نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ لاہور کے زیر اہتمام پیما کے تعاون سے منعقدہ ”لائف سیونگ سکلز”پر تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی ۔

ورکشاپ میں پیما سے منسلک ڈاکٹرکنیز فاطمہ اور ڈاکٹر زہرا نے شرکاء ورکشاپ کو کسی بھی ہنگامی صورت حال میں مریض کو ابتدائی طبی امداد دینے سے متعلق لیکچرز دینے کے علاوہ عملی تربیت بھی دی کہ کسی حادثہ یا ہارٹ اٹیک وغیرہ کی صورت میں کسی انسانی زندگی کو بچانے کے لئے ابتدائی طور پر کے ااقدامات کئے جا سکتے ہیں۔شرکاء ورکشاپ میں الخدمت کے تحت چلنے والے فنی تعلیمی  اداروں کی طالبات ،اساتذہ اور دیگر شامل تھے۔

اس موقع پر کمیونٹی سینٹرز انچارج خالدہ شہزاد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی جان بچانے کے لئے فسٹ ایڈ کی تربیت ہر شہری کے لئے ناگزیر ہے،فسٹ  ایڈ کی تربیت تدریسی اداروں میںتعلیم نصاب کا حصہ قرار دیا جانا چاہیے۔ہرشہری میں کسی حادثہ ، ہارٹ اٹیک یا کسی اور وجہ سے بیہوشی کی حالت میں مریض کو فسٹ ایڈ دینے کا شعور اجاگر ہو جائے تو بہت سی قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے۔