اسلام آباد (صباح نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے اگرافغانستان میں امن ہو جائے تو پاکستان بطور خوشحال ملک دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ شامل ہونے کے لئے تیار کھڑا ہے، لوگوں کو میڈیا کے ذریعے سے یہ کہتا ہوں کہ جن لوگوں نے ویکسین نہیں لگوا ئی و ہ و یکسین لگوا ئیںاور جو بوسٹر کے لئے اہل ہے وہ بوسٹر ویکسین لگوائیں۔
ان خیالات کا اظہارصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں کیا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دوسری مرتبہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے حوالہ سے کہا کہ مجھے کوئی خاص علامات نہیں ہیں ،میرا گلہ دو،چار دن سے خراب تھا ٹیسٹ کرالیے گئے تو پتہ چلا کہ کرونا ہے یہ ابھی نہیں معلوم کہ کرونا کی کون سی قسم ہے اومی کرون ہے ڈیلٹا والا ہے یا جو اورجینل شروع ہواتھا ۔
ان کا کہنا تھا کہ میںنے سرکا ر کی اجازت سے دو ویکسین سائینوویکس لگوائی تھی اور میںنے ساٹھ سال سے زائد عمر کے افرا کی د والی ایک بوسٹرڈوز لگوئی تھی اور ایک لگنے والی تھی ۔ ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ میں لوگوں کو میڈیا کے ذریعے سے یہ کہتا ہوں کہ جن لوگوں نے ویکسین نہیں لگوائی و ہ و یکسین لگوا ئیں اور جو بوسٹر کے لئے اہل ہے وہ بوسٹر ویکسین لگوائیں اس لیئے کہ ا س بات کا غالب امکان ہے جو بھی کوروناوائرس آئے گا اور جن لوگوں نے ویکسین کرائی ہو گی ا ن کے اوپرکم اثر ہوگا اور یہ الگ بات ہے کہ اللہ تعالیٰ جس کی جان لینا چاہتا ہے اس کی جان لے گامگرآدمی اپنی طرف سے احتیاط کرے ۔ صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ جن بنیادوں پر پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر کم ہوا ،سب سے پہلے تو اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ کوروناوائرس پاکستان میں اتنا نقصان دہ ثابت نہیں ہوا جتنا ہمارے پڑوس کے ممالک اور یورپی ممالک میں ثابت ہوا۔ اللہ تعالیٰ وہ اسباب پیدا کرتا ہے جس کے اندر ہماری عوام ، علما ء اور میڈیا نے ریسپانڈ کیا اور میں ڈاکٹرز، نرسز ، ہیلتھ ورکرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ریسپانڈ کیا، جب کورونا عروج پرتھا تو اس وقت بھی پاکستان کے ہسپتالوں میں 20 فیصد جگہ خالی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام سے میری درخواست ہے کہ اگر ایس او پیز کو فالو کر لیا جائے ، ہم نے اس کا مقابلہ کیا اور احتیاط جاری رکھیں اور خاص طور جن لوگوں کو کوئی دوسری بیماری ہے یہ ان کے لئے مہلک بن سکتاہے ۔
صدر نے آحر میں اپنے پیغام میں کہاکہ اس وقت افغانستان میں پائیدار امن ہمارے لئے سب سے ضروری ہے افغانستان میں امن ہمارے مفاد کے علاوہ پورے خطے کی بہتری کیلئے ہے ، افغانستان میں امن قائم ہوجائے تو پاکستان دنیا کے دیگر خوشحال ممالک کی صف میں شامل ہوجائے گا۔