راولپنڈی (صباح نیوز)راولپنڈی کے اتوار بازاروں میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں۔
راولپنڈی میں ادرک 1600 اور لہسن 560 روپے میں فی کلو فروخت ہو ا، اتوار بازار میں آلو اور ٹماٹر 100 روپے کلو، پیاز 120، لیموں 160، بھنڈی 120 ، گوبھی 135 روپے، کریلا 110، توری 120، سبز مرچ 120 روپے میں فی کلو فروخت ہو ئی ۔
سبزیوں کے ساتھ ساتھ پھلوں کی قیمتیں بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہیں، سیب 300، انار 350 روپے اور انگور 300 روپے کلو میں فروخت ہو ا۔