سعود ی عرب جانیوالا بھکاریوں کا ایک اور گروہ ملتان ایئر پورٹ پر پکڑا گیا


 ملتان(صباح نیوز)بیرون ملک جانیوالا بھکاریوں کا ایک اور گروہ ملتان ایئر پورٹ پر پکڑا گیا۔

ایف آئی اے امیگریشن حکام نے عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے والے بھکاریوں کو آف لوڈ کر دیا۔ حکام کے مطابق 8افراد بھیک مانگنے کے لیے عمرے کے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ بھکاریوں نے ایجنٹوں سے باقاعدہ معاہدہ کیا تھا کہ وہ بھیک کی آدھی رقم انہیں ادا کریں گے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایف آئی نے ملتان ائیرپورٹ پر 16رکنی فیملی کو پکڑا تھا جو عمرہ کے ویزہ پر سعودی عرب جا رہے تھے۔