اسلام آباد (صباح نیوز)نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا اعظم خان نے وانا سے تعلق رکھنے والے صحافی ظفر وزیر کے علاج معالجہ کے لئے تین لاکھ روپے کی مالی امداد منظور کرلی ۔نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے وزیراعلی خیبر پختونخوا کو صحافی ظفر وزیر کے علاج معالجہ کیلئے خط تحریر کیا تھا۔
صحافی ظفر وزیر 2004 سے قومی میڈیا کے لئے خدمات انجام دے رہے ہیں اور کچھ عرصہ سے دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں۔خیبر پختونخوا حکومت نے نگران وفاقی وزیر اطلاعات کی درخواست پر صحافی ظفر وزیر کی ہارٹ سرجری پر آنے والے اخراجات خود برداشت کرنے کا اعلان کیا تھا،اس ضمن میں نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا نے صحافی ظفر وزیر کے علاج معالجہ کے لئے تین لاکھ روپے کی مالی امداد منظور کی