کورونا وائرس ، ملک بھر میں مزید6افرادجان کی بازی ہار گئے


اسلام آباد(صباح نیوز)مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید6افرادجاںبحق ہو گئے ،کل اموات28961تک پہنچ گئیں،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1293 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)

کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 1 ہزار141 ہو گئی۔ کورونا کے بارہ لاکھ 58 ہزار سے زائد مریض صحت یاب بھی ہوچکے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 51 ہزار 145 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ،609مریضوں کی حالت تشویشناک جبکہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.52 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 84 ہزار985، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 614، پنجاب میں 4 لاکھ 46 ہزار 676، اسلام آباد میں ایک لاکھ 9 ہزار093، بلوچستان میں 33 ہزار 655، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 689 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 ہو گئی ۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 6افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 961 ہو گئی ، پنجاب میں 13 ہزار 077 افراد جان کی بازی ہار چکے جبکہ سندھ میں 7 ہزار 678، خیبرپختونخوا 5 ہزار 941، اسلام آباد 967، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 366 اور آزاد کشمیر میں 746 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔