شدید دھند کے باعث موٹروے کے مختلف حصوں کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا


لاہور(صباح نیوز)موٹرویپولیس نے شدید دھند اور حد نگاہ صفر ہونے کے باعث موٹروے کے مختلف حصوں کو ٹریفک کے لیے بند کردیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق شدید دھند کے باعث  موٹرویایم تھری فیض پور لاہور سے سمندری ،موٹر وے ایم 11لاہور سے سیالکوٹ، موٹروے ایم ٹو لاہور سے شیخوپورہ تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔

موٹروے کو عوام کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے بند کیا گیا ہے۔