لاہور(صباح نیوز) سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظرمختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 13 دہشت گردگرفتار کرلیے ۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں لاہور، اٹک، بہاولنگر، جہلم، بہاولپور، شیخوپورہ اور راولپنڈی میں کی گئیں ، اٹک سے 5اور لاہور سے 3دہشت گرد گرفتار کیے گئے ہیں ۔ترجمان کاکہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، 29ڈیٹونیٹر، پرائما کارڈ، موبائل فون، اسلحہ ، گولیاں اور نقدی بھی برآمد کی گئی ہے ۔ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت خورشید، رشید، عرفان، لقمان ، وحید، رضوان، عامر اور واجد وغیرہ کے نام سے ہوئی ہے ۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد سرکاری دفاتر اور اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ، دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق رواں ہفتے625کومبنگ آپریشنز کے دوران 105مشتبہ افراد گرفتار کیے ، کومبنگ آپریشنز میں 27229افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ترجمان کاکہنا ہے کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں ۔