الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ اور ویمن اسلامک لائرز فورم کے اشتراک سے” بچہ جیل”میں سیرت النبی ۖ کے موضوع پر پروگرام


لاہور (صباح نیوز)الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ اور ویمن اسلامک لائرز فورم(WIL Forum)کے اشتراک سے” بچہ جیل” میں سیرت النبی ۖ کے موضوع پر پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔افشاں نوید نے اس پروگرام میں 300 بچوں کو نبی کریم ۖ کی سیرت کے مختلف پہلوؤں سے روشناس کرایا تاکہ یہ بچے اپنی اصلاح کرکے معاشرے کے کارآمدشہری بن سکیں۔

موقع کی مناسبت سے مٹھائی اور فروٹ جوس سے شرکاء کی تواضع کی گئی۔ اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ اورویمن اسلامک لائرز فورم کی دیگر عہدیداران بھی موجود تھیں۔