رحیم یار خان ، شاپنگ پلازہ میں آتشزدگی،سامان جل کر خاکستر


رحیم یار خان (صباح نیوز)رحیم یار خان میں ماڈل ٹائون میں واقع شاپنگ پلازہ میں آگ بھڑک اٹھی،جس کے نتیجے میں سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق ، فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف رہیں۔

ریسکیو  حکام نے کہا کہ آگ شاپنگ سینٹر کے بیسمنٹ میں لگی جس کے باعث لاکھوں روپے کے سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔