سرگودھا،ٹائرپھٹنے سے بس الٹ گئی،4مسافر جاں بحق ، 14زخمی


سرگودھا(صباح نیوز)پشاور سے لاہور جانیوالی بس سرگودھا میں ٹائر پھٹنے کے سبب حادثے کا شکارہو گئی جس کے نتیجے میں 4مسافر جاں بحق اور 14زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ موٹروے کوٹ مومن انٹرچینج کے قریب پیش آیا جب ٹائر پھٹنے سے مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں4افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے جبکہ پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتا ل منتقل کردیا گیا ۔