عمران خان کے پاس ملک پر مزید مسلط رہنے کا جواز نہیں،رانا ثناء اللہ


لاہور(صباح نیوز) مسلم لیگ( ن) پنجاب کے صدررانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ دوسروں کو چور، ڈاکو کہنے والا خود چور ثابت ہوا،عمران خان کے پاس ملک پر مزید مسلط رہنے کا جواز نہیں۔

انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے انسانیت کے نام پر فنڈز جمع کر کے خردبرد کی، ثابت ہوگیا انہوں نے ملک دشمنوں سے پیسہ لیا اور چندہ دینے والے حکومت کے ہی فائدہ اٹھانے والے لوگ ہیں۔ آٹا، چینی بحران پر یہ لوگ فائدہ اٹھاتے ہیں جبکہ ان کی کرپشن اور غبن پوری دنیا کے سامنے عیاں ہو گئی ، سال، ڈیڑھ سال میں ملکی معیشت تباہ کر دی۔

انہوں نے کہا کہ اب ان کا گریبان اور عوام کا ہاتھ ہو گا اور اب ان کے ملک پر مزید مسلط رہنے کا کوئی جواز بھی نہیں ، اب وقت آیا ہے کہ اسے وزیر اعظم ہائوس سے گھسیٹ کر باہر نکالیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو چور چور اور ڈاکو ڈاکو کہنے والا خود چور ثابت ہوا اور جس نے نالائق ٹولے کو مسلط کیا انہیں بھی معافی مانگنی چاہئے۔ فائدہ اٹھانے والوں کے 50 کروڑ کے چندے کے فنڈز موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ توشہ خانے کی 10 کروڑ مالیت کی گھڑی فروخت کرتے ہوئے یہ پکڑے گئے لیکن توشہ خانہ پر نواز شریف کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ اگر ادارے غیر جانبدار رہیں تو یہ اچھی بات ہے اور ٹیپ اس دن چلائی گئی جب سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ آئی، 2 افراد نجی گفتگو کر رہے ہوں تو اسے ریکارڈ اور پبلک کرنا جرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف جب چاہیں آسکتے ہیں کوئی انہیں نہیں روک سکتا لیکن اگر نواز شریف یہاں آئے تو انہیں انصاف نہیں ملے گا۔ مسلم لیگ ن کے وزیر اعظم نواز شریف ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیپ اس دن چلائی گئی جب اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ آئی،