اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے دوسری مرتبہ دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ مناسلو کو سر کرلیا ۔
نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف اس مرتبہ 8163 میٹر بلند چوٹی کی ریئل سمٹ پوائنٹ تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے، وہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 1 منٹ پر مناسلو ٹاپ پر پہنچے۔واضح رہے کہ شہروز کاشف نے 2021 میں پہلی بار ماؤنٹ مناسلو سر کیا تھا
بعد ازاں 2021 میں ہی یہ انکشاف ہوا تھا کہ مناسلو کا ریئل سمٹ پوائنٹ چند میٹر آگے ہے۔اس انکشاف کے بعد پاکستانی کوہ پیما نے مناسلو کو دوبارہ سر کرنے کا اعلان کیا تھا، شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند 12 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر کوہ پیما بھی ہیں۔