کوئٹہ میں 24ستمبر کا احتجاجی دھرنا 2ستمبرکے کامیاب ہڑتال کی طرح پرامن اور تاریخی ہوگا ، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ  تیل وگیس ،پٹرول کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی قوت خرید چھین کر کمر توڑ دی جماعت اسلامی 24ستمبر گورنرہائوس کوئٹہ کے سامنے احتجاج رنگ لے آئیگامہنگائی بھاری سودی قرضوں،بدعنوانی ،نااہلی ملک کے خزانے واسٹیٹ بنک آئی ایم ایف کو دینے کی وجہ سے ہے ۔ اپنے بیان  میں  انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں 24ستمبر احتجاجی دھرنا 2ستمبرکے کامیاب ہڑتال کی طرح پرامن اور تاریخی ہوگا عوام الناس تاجر برادری طلباء نوجوان اور ہر طبقہ فکر کے لوگ جماعت اسلامی کے احتجاج میں ساتھ دیں تاکہ بجلی گیس بلوں ،ادویات ،پٹرول قیمتوں میں ریلیف مل جائیں۔بلوچستان کے عوام کو ایران سے تجارت وپٹرول کی خرید وفروخت کی قانونی طریقے سے اجازت دی جائیں غیر قانونی طریقے سے سیکورٹی فورسزکو جگہ جگہ رشوت وبھتہ دینے سے قومی خزانہ چند افراد کے جیبوں میں جارہے ہیں اور ایرانی پٹرول پر قابض سیکورٹی اداورں،لٹیرے سیاستدانوں، مافیازخودمالا مال عوام پریشان رہتے ہیں۔

حکومت مفت خوروں کی مفت خوری وبدعنوانی فوری بند کریں ،بڑے عادی چوروں،مافیازسے لوٹی ہوئی قومیدولت برآمد کرکے عوامی مسائل حل کرنے پر خرچ کیا جائے ۔بدقسمتی سے جگہ جگہ چھاپے مارے جارہے ہیں کروڑوں روپے ،سونا،ڈالرز،غیر ملکی کرنسی برآمد ہورہی ہے ۔ڈالر کی قیمت میں کمی ہورہی ہے مگر عوام کوکوئی فائدہ پہنچ رہاہے نہ پٹرول ،بجلی گیس ادویات کی قیمتوں میں کمی آرہی ہے بدقسمتی مافیازکی ملی بھگت سے جب بھی قیمتوں میں اضافہ ہوا واپسی بہت مشکل سے ہورہی ہے جوکہ مافیازاور راشی حکومتی اہلکاروں کی ملی بھگت اورگھٹ جوڑ کو ظاہر کررہی ہے۔ حکمران طبقہ چوروں،لٹیروںسے چوری ،لوٹی ہوئی رقم برآمد کرنے کے بجائے غریب عوام پر مہنگائی ،قیمتوں میں اضافے کے ڈرون حملے کر رہے ہیں ۔بجلی ،پٹرول ،ادویات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیکر عوام کو زندہ درگور کرنے ،خودسوزی وخودکشی پر مجبور کرنے کی پالیسی فوری ترک کی جائے غرباء ومساکین اور دیہاڑی دار مزدور سے جینے کا حق چھین لیا گیا ہے ۔مہنگائی بجلی پٹرول قیمتوں میں اضافے پر سب کو دیانت داری واخلاص سے آوازبلند کرنا چاہیے۔جماعت اسلامی کا 24ستمبر دھرنا بھی اسی سلسلے کی کھڑی ہے۔نگران حکومت عوام کو زندہ درگورکرنے کی سابقہ پالیسی کے بجائے عوام کو فوری ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کریں