بھارت نے سری لنکا کو شکست دیکر آٹھویں مرتبہ ایشیا کپ جیت لیا

کولمبو(صباح نیوز) بھارت نے دفاعی چیمپئن سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر آٹھویں بار ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔بھارت نے 51 رنز کا ہدف 6.1 اوورز میں با آسانی حاصل کرلیا۔ اوپنرز ایشان کشان نے 23 اور شبمن گل نے 27 رنز بنائے۔کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا کی پوری ٹیم محض 15.2 اوورز میں 50 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، بھارتی بالرز نے سری لنکن بلے بازوں کو سوچنے تک کا موقع فراہم نہ کیا، سری لنکا کے کپتان سمیت 5 بیٹرز صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ کوشل مینڈس 5، پاتھم نسانکا 2، دھننجایا ڈی سلوا 4، ڈونتھ ویلالجے 8، پرمود مدوشن 1 رنز بناکر آٹ ہوئے۔ کوشل مینڈس سب سے زیادہ 17 اور دوشن ہیمانتھا 13 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بھارت نے محمد سراج کی تباہ کن بالنگ کی بدولت سری لنکا کو ایشیا کپ 2023 کے فائنل میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔کولمبو میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو تباہ کن ثابت ہوا۔پہلے اوور کی تیسری گیند پر جسپریت بمراہ نے کوشل پریرا کو لوکیش راہل کے ہاتھوں کیچ آٹ کروایا، وہ کوئی رن نہ بنا سکے۔محمد سراج کی جانب سے کرایا گیا میچ کا چوتھا اوور سری لنکن ٹیم کے لیے کسی ڈرانے خواب سے کم نہ تھا جس کی پہلی گیند پر بھارتی بالر نے پہلے پاتھم نسانکاکو 2 رنز پر چلتا کیا اور پھر تیسری گیند پر سدیرا سماراوکراما کا بھی کام تمام کردیا۔ابھی سری لنکن ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ اگلی ہی گیند پر سراج نے چاتھ اسالانکا کو بھی پویلین واپسی پر مجبور کردیا اور پھر اسی اوور کی آخری گیند پر دھننجیا ڈی سلوا کو بھی واپسی کا پویلین واپسی کا پروانہ تھماتے ہوئے اوور میں چار وکٹیں حاصل کیں۔سری لنکن ٹیم کی مشکلات میں ابھی کمی ہوئی بھی نہ تھی کہ سراج نے ایک اور کاری ضرب لگاتے ہوئے اپنے اگلے اوور میں داسن شناکا کا کام بھی تمام کردیا۔12 رنز پر 6 وکٹیں گرنے کے بعد ہی میچ کا نتیجہ سب پر واضح ہوچکا تھا

تاہم اس خراب صورتحال میں کوشل مینڈس اور دونتھ ویلالاگے نے وکٹیں گرنے کے سلسلے کو تھوڑی دیر کے لیے روک دیا تھا۔دونوں کھلاڑیوں نے21 رنز جوڑ کر اسکور کو 33 تک پہنچایا ہی تھا کہ مینڈس کی ہمت جواب دے گئی اور سراج نے ایک مرتبہ پھر بہترین کاریگری دکھاتے ہوئے چھٹی وکٹ اپنے نام کر لی۔اس تمام صورتحال میں وکٹوں کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کے لیے ہردک پانڈیا میدان میں اترے اور بقیہ تینوں وکٹیں اپنے نام کر کے سری لنکن ٹیم کی بساط 50 رنز پر لپیٹ دی۔سری لنکا کی پوری ٹیم صرف 50 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی جو ناصرف ایشیا کپ بلکہ بلکہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کے کسی بھی فائنل کا اب تک کا سب سے کم اسکور ہے۔بھارتی فاسٹ بالر محمد سراج نے 4 اوورز میں 6 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آٹ کیا جبکہ پانڈیا نے تین اور جسپریت بمراہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔بھارت نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو بھارتی بلے بازوں کو کسی بھی قسم کی مشکل پیش نہ آئی اور انہوں نے اپنی ٹیم کو ساتویں اوور کی پہلی ہی گیند پر فتح سے ہمکنار کرا کر 10 وکٹوں کی شاندار کامیابی کے ساتھ ساتھ نیا ایشین چیمپیئن بھی بنا دیا۔ایشان کشن نے 23 اور شبمن گل نے 27 رنز بنائے۔محمد سراج کو ان کی عمدہ بالنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا